ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا انتخابات کے پیش نظر سامانوں کی فروخت پر چیف الیکشن افسر کی نظر

گوا انتخابات کے پیش نظر سامانوں کی فروخت پر چیف الیکشن افسر کی نظر

Tue, 03 Jan 2017 12:30:49    S.O. News Service

پنجی، 2 ؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )گوا میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست کے چیف الیکشن آفیسر(سی ای او)بائیکوں ، الیکٹرانک اور گھریلو سامانوں کی فروخت پر نظر رکھ رہے ہیں جن کا استعمال رائے دہندگان کو لبھانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔چیف الیکشن افسر کے دفترکے ایک سینئر افسر نے آج میڈیا کو بتایا کہ سی ای او نے ریاستی کمرشیل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو ایک حکم جاری کرکے ہدایت دی ہے کہ5000روپے سے زیادہ کے الیکٹرانک، گھریلو سامان اور بائیکوں کی فروخت پر سخت نظر رکھی جائے۔ووٹ حاصل کرنے کے لیے رقم کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے سی ای اوایک ٹاسک فورس قائم کرنے کی تیاری میں ہے جوریاست، ضلع اورحلقہ کی سطح پر کام کرے گی۔ٹاسک فورس میں انکم ٹیکس، منشیات، کسٹم، آبکاری، کمرشیل اور دیگر محکموں کے افسران شامل ہوں گے۔ایک سینئر افسر نے کہا کہ گوا جیسی ریاست میں صرف نقد ہی مسئلہ نہیں ہے،بلکہ بڑے پیمانے پرسامانوں کا لین دین بھی ہوتا ہے اور اس لیے ہم نے تاجروں کوہدایات جاری کرکے کہا ہے کہ اگرکسی سامان کابڑاآرڈرملتاہے تو اس کی اطلاع ٹاسک فورس کو دی جائے۔


Share: